Wedgwood & Jamil Naqsh (2025)

Wedgwood & Jamil Naqsh (1)

Wedgwood &

Jamil Naqsh.

ویج ووڈ برطانوی سیرامکس میں سب سے زیادہ پہچانے جانے والے ناموں میں سے ایک ہے۔

260 ،گزشتہ سالوں سے کمپنی نے اپنی اشیاء میں تخلیقی صلاحیت اور مہارت کے انتہائی اعلیٰ رجحانات مرتب کیے ہیں اور آج بھی دنیا بھر میں اپنے صارفین کی ایک وسیع رینج کے لیے مطلوبہ فیشن ایبل سیرامکس تیار کر رہے ہیں۔

ان کی بہت خاص سمجھی جانے والی سرامکس میں مختلف گھریلو استعمال کی اور آرائشی اشیاء پر ،

دودھیا سفید پورسلین کی انتہائی نفیس فیگرز ہوتی ہے جنہیں پنچنگ یا کاسٹنگ میتھڈ سے

کسی دوسرے گہرے رنگ کی سطح پر پیسٹ کیا جاتا ہے ۔

یہ فیگرز اپنے سائز میں بہت چھوٹی اور ابھار میں بہت کم ہونے کے باوجود اس قدر تفصیلات ، جامعیت و نفاست لیے ہوتی ہیں کہ ان کی کرافٹس مین شپ سے کسی اور سرامک کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ، یہ انہی کا طرہ امتیاز ہے ۔

ان فیگرز کے ہلکے ابھار اور گراؤنڈ کے ساتھ مرج ہوتے ہوئے بہت ہی مہین حصے پورسلین کی ہلکی سی شفافیت کے ساتھ ایک عجیب جادوگری پیدا کرتے ہیں ، جن کی خوبصورتی کسی روحانی تسکین کی طرح سے محسوس ہوتی ہے ۔

گو کہ اپنے معیار اور اہمیت میں ان کو کسی قیمت سے ماپنا مناسب نہیں لیکن ان کے قدردان انہیں انتہائی مہنگے داموں خریدتے ہیں ۔

ابھی کچھ عرصہ پہلے مجھے بھی ایک انٹیک شاپ سے اس طرح کی مختلف تین پلیٹس مل گئیں اور اس دن میں بہت خوش تھا ، اس خوشی میں میں جس شخص کو یاد کر رہا تھا وہ جمیل نقش صاحب تھے ،

جنہوں نے مجھے ویج ووڈ سے متعارف کروایا ۔

80 کی دہائی کے آواخر میں جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو میں بطور مجسمہ ساز طالب علم ہونے کے ساتھ عملی طور ایکٹو اس وقت بھی تھا ،

لیکن میری ضرورتوں نے مجھے کلاسک دور کی آرکیٹیکچرل اورنامنٹ میں اس قدر مصروف رکھا ہوا تھا کہ میرے قریبی لوگ بھی اس میں میرا مجسمہ ساز ہونا نہیں دیکھ پاتے تھے ۔

لیکن جمیل نقش ایک ایسی ایکس رے کی آنکھ رکھنے والے مصور تھے کہ ان کی اس خصوصیت کی وضاحت میں میں یہاں راشد رانا سے ان کے کام کے بارے ہونے والے ایک مکالمے کا بھی ذکر کروں گا جس میں وہ اپنے کسی پورٹریٹ یا کسی بھی ایک سبجیکٹ میں ہزاروں چھوٹے چھوٹے امیجز لگا کر انہیں مکمل کرتے ہیں ، جس کی وضاحت میں وہ بتاتے ہیں کہ اصل میں یہ ایک مکھی کی آنکھ سے دیکھنے کے طریقے پر مبنی ہے جو کسی بھی امیج کو اپنی آنکھ میں موجود چار ہزار سے لے کر 8500 لینسز کی مدد سے مکمل کر کے دیکھتی ہیں اور وہ اسی میتھڈ پر اپنا کام کرتے ہیں ۔

تو میں کہوں گا کہ اصل میں تو ایک بڑا یا کوئی عظیم فنکار بھی اپنی بصارت سے لے کر بصیرت تک میں یہی خصوصیت رکھتا ہے اور ہم اس کی جو ایک فائنل پینٹنگ میں تخلیقی و جمالیاتی اعتبار سے اسے کسی مکمل شاہکار کے طور دیکھتے ہوئے ہزاروں جہتیں محسوس کرتے ہیں وہ دراصل اس کام کی خصوصیات میں یہی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اپنے گرد کسی بھی موضوع کو اس کی ہزاروں جہتوں سے دیکھتا سمجھتا اور محسوس کرتا ہے اور پھر اسے اپنے کام میں بیان کرتا ہے ۔

جمیل نقش صاحب صرف اپنے موضوعات کو ہی نہیں نہ جانے فنون کی کتنی اصناف و اقسام کو بالکل اسی طرح سے دیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔

اور وہ مختلف فنون سے تعلق رکھنے والے اپنے ملنے والوں کو اپنے بارے یہ نہیں بتاتے تھے کہ وہ کیا جانتے اور کس مقام پر ہیں بلکہ وہ انہیں یہ احساس دلاتے تھے کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کیا ہیں ۔

اسی طرح سے وہ ملاقاتی سے اسی کی علمی سطح اور اسی کی قابلیت کے علاقے میں اس سے بات کرتے پھر اس کے بعد کسی مددگار شفیق استاد اور رہنما کی طرح سے رہنمائی کی کوشش کرتے تھے ۔

انہوں نے میرے چند کام دیکھ کر ہی اور چند باتوں سے ہی میرے تمام حالات کے اندازہ لگا لیا ۔

بہت سی یادیں بہت سی باتیں ہیں کس کس کا ذکر کروں ، لیکن جب میں نے اپنی ایک خواہش کا ان سے ذکر کیا کہ میں مستقبل میں

سرامک کے حوالے سے کچھ کام کرنا چاہتا ہوں ، تو انہوں نے گھر کی اپنی ویج وڈ کی خاص کلیکشنز مجھے منگوا کر دکھائیں اور کہا کہ ان کو گھر لے جائیے تسلی سے ان کو سٹڈی کیجئے ، اور سوچیئے کہ کیا آپ مستقبل میں اس معیار کا کام پاکستان میں سر انجام دے سکتے ہیں ؟

اور یہ بھی کہا کہ ویسے مجھے امید ہے کہ آپ یہ کر سکتے ہیں ۔

سچ کہوں تو ان کی مجھ سے یہ توقعات میری ٹیکنیکل مہارت اور میرے کام میں اس دور کے شوق اور جنون کے اعتبار سے بالکل ٹھیک تھیں ۔

لیکن پاکستان میں سرامکس کے حوالے سے پیش آنے والی دقتیں ، میری مشکلات اور مجبوریوں کے محاذ بہت سے تھے جن کی بنا پر میں اس معیار کے کام پر بہت سا وقت اور سرمایہ ضائع کرنے کے باوجود کوئ پروڈکٹ سازی تو نہ شروع کر سکا ،

لیکن جمیل صاحب کا مجھ پر اعتماد اور ان کی رہنمائی مجھے ہمیشہ یاد رہی ۔

بعد میں میں نے جب بھی کبھی ویج وڈ کی اشیاء کو دیکھا پورسلین کی فیگرز کی خوبصورتی اور شفافیت کے پیچھے کی گہری سطح میں کہیں چھپے ہوئے مجھے جمیل نقش بھی ہمیشہ یاد آئے اور آج ان کی برسی بھی ہے ۔

شاہد حسین

16 مئی 24

19 Mar 25

Wedgwood & Jamil Naqsh (2025)
Top Articles
Latest Posts
Recommended Articles
Article information

Author: Saturnina Altenwerth DVM

Last Updated:

Views: 6482

Rating: 4.3 / 5 (44 voted)

Reviews: 91% of readers found this page helpful

Author information

Name: Saturnina Altenwerth DVM

Birthday: 1992-08-21

Address: Apt. 237 662 Haag Mills, East Verenaport, MO 57071-5493

Phone: +331850833384

Job: District Real-Estate Architect

Hobby: Skateboarding, Taxidermy, Air sports, Painting, Knife making, Letterboxing, Inline skating

Introduction: My name is Saturnina Altenwerth DVM, I am a witty, perfect, combative, beautiful, determined, fancy, determined person who loves writing and wants to share my knowledge and understanding with you.